پسنی: تعلیمی شعور کی بیدار ی،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول باغبازار پسنی میں داخلہ مہم 2026 کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد

پسنی (رپورٹر) نظامِ تعلیم کی بہتری اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن اسکولز اور ایجوکیشن سپورٹ پروجیکٹ گوادر (یونیسف) کے تعاون سے پسنی میں آج بروز جمعرات 30 اپریل 2026 کو ایک پروقار آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ یہ واک گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول باغبازار پسنی کی ہیڈمسٹریس کی زیر نگرانی منعقد کی گئی، جس میں سینکڑوں طالبات، اساتذہ اور اسکول کے چیمپئن کلب کے طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

روشن بلوچستان کے لیے “ہر بچہ اسکول جائے”
واک کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول باغبازار پسنی کے چیمپئن کلب کے طالبات نے “ہربچہ اسکول جائے، روشن بلوچستان بنائے” اور “ہمارا خواب، ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب” جیسے پرکشش نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس مہم کا مقصد والدین میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور نئے تعلیمی سال 2026 کے لیے داخلوں کی ترغیب دینا تھا۔

صرف واک تک محدود رہنے کے بجائے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول باغبازار پسنی کی معلمات اور اسکول کے چیمپئن کلب کے طالبات نے باغبازار کے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور (Door-to-Door) مہم بھی چلائی۔
اساتذہ اور اسکول کے چیمپئن کلب کے طالبات نے گھر گھر جا کر والدین کو تعلیم کے فوائد بتائے اور انہیں قائل کیا کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے انہیں اسکولوں میں داخل کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام ذی شعور افراد، بالخصوص والدین کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پانچ سال کی عمر ہوتے ہی اسکول میں داخل کرائیں تاکہ وہ زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو کر معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔”
انہوں نے مزید زور دیا کہ والدین اور علاقائی نمائندے تعلیم کی اہمیت کو گھر گھر پہنچائیں۔
ماہی گیر، کاروباری طبقہ اور میڈیا حضرات اس مہم میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔معاشرے کے ہر فرد کو متحد ہو کر جہالت کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں