کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے چنگیز حئی بلوچ کی بلوچستان کمیونٹی اسکول ٹیچرز کے احتجاج میں شرکت، مسائل کے حل کی یقین دہانی

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچستان کمیونٹی اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور اساتذہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا احتجاج ان کے جائز مطالبات پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہمیشہ محنت کش طبقات اور تعلیم دوست پالیسیوں کی حامی رہی ہے، اور کمیونٹی اسکول ٹیچرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ چنگیز حئی ایڈووکیٹ نے یقین دلایا کہ نیشنل پارٹی ان مطالبات کو بلوچستان اسمبلی کے فلور پر مؤثر انداز میں اٹھائے گی اور ان کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں