محنت کشوں کے بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کرنا اولین ترجیح ؛وزیر تعلیم

جنیدریاض:وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے کہاہے کہ مزدوروں کا عالمی دن ہمیں کم وسیلہ خاندانوں کے ساتھ تعلیمی تعاون کا احساس دلاتا ہے۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں راناسکندرحیات نے کہاکہ یوم مئی پسماندہ طبقات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا عزم مزید پختہ کرتا ہے،حکومت مزدور، کسان، صنعتی کارکن اور بھٹہ خشت پر کام کرنے والے محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہاکہ محنت کشوں کے بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے،کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے،حکومت مزدور کے بچوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ محکمہ خواندگی محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے لئے 250 غیر رسمی اسکول قائم کر رکھے ہیں،مساجد اور مدارس میں بھی 905 غیر رسمی تعلیمی مراکز قائم ہیں،غیر رسمی تعلیم کا نظام آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں لانے کیلئے مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں