آپریشن راہِ حق بنیان مرصوص کو ایک سال مکمل، ایم کیو ایم نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی

کراچی: آپریشن ’’راہِ حق بنیان مرصوص‘‘ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

قرارداد ایم کیو ایم رکن اسمبلی مہیش کمار ہاسیجا نے جمع کروائی۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستانی شہریوں اور افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے، جنہوں نے ملک کے امن اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ ایوان فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ اور سربراہ پاک بحریہ کی خدمات کو سراہتا ہے۔

ایم کیو ایم رکن اسمبلی مہیش کمار کا کہنا تھا کہ آپریشن راہ حق کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں