شہر میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے ہیٹ ویو کے باعث صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کے-الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹریبیوشن آپریشنز خرم عبداللّٰہ کا ہیٹ ویو پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہیٹ ویو کے باعث مینٹیننس شٹ ڈاونز معطل کر دیے ہیں۔
خرم عبداللہ کے مطابق اگر کسی علاقے میں محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاتا ہے تو وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کنڈے اوور لوڈنگ کا باعث بن کر علاقائی فالٹس اور حادثات کا سبب بنتے ہیں جن کو درست کرنے کیلیے عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔
خرم عبداللہ نے کہا کہ علاقہ مکینوں کا تعاون علاقائی فالٹس کی درستگی کے لیے ناگزیر ہے۔ صارفین ہیٹ ویو کے دوران گھروں میں رہیں، ہلکے کپڑے پہنیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔

