سبی(رپوٹر)کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آلہ آباد کا دورہ کیا جہاں ہیڈ ماسٹر ملک ماجد خان بنگلزئی نے معزز مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سکول کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا۔ اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن نے کلاس رومز، سائنس لیبارٹری، طلباء کی حاضری اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ اساتذہ کی حاضری بھی چیک کی۔دورے کے دوران کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے طلباء سے مختلف تعلیمی سوالات پوچھے اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور حکومت تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور طلباء کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیں تاکہ طلباء بہتر تعلیم حاصل کرسکیں۔ہیڈ ماسٹر ملک ماجد خان بنگلزئی نے کمشنر سبی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو اسکول کے مسائل، سہولیات اور جاری تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے اسکول کے مسائل کے حل اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بچوں کا روشن مستقبل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔دوران اسکول دورےمیں اسپائر پروجیکٹ سبی کے کواڈینیٹر سعید احمد سیلاچی بھی موجود تھے

