لسبیلہ(بیوروچیف)اوتھل میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ کی سربراہی میں سرکٹ ہاؤس میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری افسران، بلدیاتی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے، جن میں پانی، صحت، تعلیم، آبپاشی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق امور شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے تمام مسائل کو نوٹ کر لیا گیا ہے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار غلام فاروق شیخ، اسسٹنٹ کمشنر اوتھل آفتاب احمد لاسی، ڈی ایچ او لسبیلہ فرید اللہ ہاشمی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسعود حلیم، ڈاکٹر منصور، ہنگول نیشنل پارک کے کنزرویٹر شیر احمد، ڈی ایس پی اوتھل بیلہ خالدالدین، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ شفیع محمد بلوچ، ایم ایس سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر اویس واجد، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سودار شاہ کاظمی، اے ڈی ایل جی محمد آصف، ہنگول نیشنل پارک کے آفیسر عبدالرحمٰن انگاریہ، ایس ڈی او اوتھل محکمہ ایریگیشن ملک اشرف، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدابخش بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوکنٹ کاشف سمیت کونسلرز اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

