چیف انجینئر کینالز کا فیض آباد ریگولیٹر اور کیرتھر کینال کا دورہ

اوستہ محمد ( عابدعلی) چیف انجنیئر کینالز بلوچستان ناصر مجید کا فیض آباد ریگولیٹر آر ڈی 182 کا دورہ جبکہ ایکیسین کیرتھر کینال محمد یار مگسی نے چیف انجنئر کینالز بلوچستان ناصر مجید کو فیض آباد ڈسٹری کے تعمیراتی کام کا معائنہ کروایا / دریں اثناء چیف انجنئیر کینالز ناصر مجید کو ایکسین محمد یار مگسی نے کیرتھر کینال آر ڈی 102 سے 116 تک سلٹنگ کا معائنہ کروایا کیرتھر کینال میں کھاٹی / ڈی سلٹنگ کا کام ایمرجنسی بنیادوں پر کیا جارہا ہے واضح رہے کہ ڈی سلٹنگ کیوجہ سے پانی کے بھاؤ میں نمایاں کمی کیوجہ سے زمینداروں کو ربی خریف سیزن میں شدید پانی کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑھتا ہےاس موقع پر ایکیسین ایریگیشن ڈرینیج گل حسن کھوسہ ایکسین کیرتھر کینال محمد یار مگسی اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق صاحب ایس ڈی او ایریگیشن محمد عابد سیالc فرخ شہزاد ایس ڈی او ایریگیشن ایس ڈی او پٹ فیڈر طور خان مینگل ایس ڈی او جھل مگسی شفیع محمد بنگلزئی سب ایریگیشن ظہور احمد بادینی جبکہ اس موقع پر چیف انجنئیر کینالز بلوچستان ناصر مجید کو کیرتھر کینال ایس ڈی او اپر ذیشان علی جمالی نے فیض آباد ریگولیٹر ڈسٹری کے حوالے بریفنگ دی انکو کیرتھر کینال سے فیض آباد ڈسٹری سے پانی کے ڈسچارج اور ریگولیٹر پر جاری کام کے حوالے بتایا جبکہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف انجنئیر کینال بلوچستان ناصر مجید نے سندھ سے بلوچستان کے حصے کا پانی لینگے وہ ہمیں گھڑنگ ریگولیٹر پر بلوچستان کے حصے کا پورا پانی 2400 کیوسک دیں انہوں نے کہا کہ ایکسین محمد یار مگسی اور اسکے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قلیل وقت میں فیض آباد ریگولیٹر کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کم وقت میں کام کو پائہ تکمیل پہنچانے کیلئے محمد یار مگسی کو کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ وہ کیرتھر کینال میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کیلئے وہ ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں