ڈیرہ بگٹی(این این آئی) سوئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جی ٹی اے بی کے رہنماکو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سوئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جی ٹی اے بی ڈیرہ بگٹی کے چیف آرگنائزر شاہ محمد بگٹی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے لیویز نے زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

