کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان نے جمعہ کے روز کوئٹہ میں کیسکولیاقت بازار سب ڈویژن کے دفترکادورہ کیا۔دورے کے موقع پرچیف انجینئر آپریشن شوکت علی جوگیزئی، چیف انجینئر(کسٹمر سروسز) مرزااعزازبیگ، کیسکوسینٹرل سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر شاہد رئیسانی، ایگزیکٹو انجینئرسٹی ڈویژن،سب ڈویژنل آفیسر، ریونیوآفیسراور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کوبجلی نادہندگان سے بلوں کی وصولی، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،میٹرسیکورنگ و اسپیشل کامبنگ اورصارفین کو نئے کنکشن کی فراہمی سے متعلق سپرنٹنڈنگ انجینئرنے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئریوسف شاہ خان نے کہاکہ تمام افسران وملازمین دستیاب وسائل کے ساتھ ہمہ یک جہتی پالیسی بناکر بلوں کی ریکوری اور بجلی چوری روکنے کیلئے سخت محنت سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، انجینئر یوسف شاہ خان نے کہاکہ فیلڈآپریشن افسران وملازمین بجلی کے میٹروں کی چیکنگ،سیکورنگ و تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو نئے کنکشنز کے حصول کو بھی آسان بنائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ میٹرریڈرز اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی چوروں کی نشاندہی اور بلنگ کے عمل کو بروقت مکمل کریں،انہوں نے کہاکہ اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کیاجائے گا اسکے علاوہ خراب کارکردگی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے لیاقت بازارسب ڈویژن کے مختلف سیکشن کا بھی معائنہ کیااوردفتری ریکارڈبھی چیک کئے۔

