7مئی2025کو پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا،چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(این این آئی)فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کرم نے کہا ہے کہ آپریشن ”بنیان مرصوص“قومی اتحاد، استقامت اور دفاعی قوت کی علامت بن کر سامنے آیا ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو دھول چاٹنے پر مجبور کردیا،معرکہ حق سے واضح ہوا کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہوگاہماری بری، بحری اورائیر افواج کی جوابی صلاحیت دشمن کے تصور سے بھی زیادہ تیز اور مربوط ہے۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ چار روزہ بنیان مرصوص آپریشن میں للہ تعالیٰ نے ہمیں بھارت کے مقابلے میں فتح دی، ایمان کی طاقت سے ہماری سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی بنیان مرصوص کے بعد بھارت کو پاکستان پر حملے کی جرات نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت شکست کے بعد ملک دشمن عناصر کو فنڈنگ کر کے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کررہا ہے ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اوردہشتگردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 7 مئی 2025 کو بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دعوے کے برعکس معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 31 پاکستانی شہید اور 57 زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ پاکستان کی خودمختاری پر کھلا حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس جارحیت کے جواب میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کے تحت پاک افواج نے دشمن کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار مگر مضبوط دفاعی قوت ہے اورپوری قوم متحد ہوکر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا جبکہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے عوام کے تعاون سے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں