وزیراعلیٰ کے مشیر برائے لیبراینڈ مین پاور بابا غلام رسول عمرانی سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی کی ملاقات

کوئٹہ(این ان آئی) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے لیبراینڈ مین پاور بابا غلام رسول عمرانی سے جمعرات کو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے اور ملک کی سیاسی صورتحال،پارٹی امور،صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے اورکارکنوں کے مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں