جھل مگسی،مسافر کوچ الٹنے سے خاتون،بچے سمیت7افراد جاں بحق،22زخمی

کوئٹہ(این این آئی) جھل مگسی کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے خاتون اور بچے سمیت7افراد جاں بحق اور22 ہوگئے۔ ڈی ایس پی محمدیونس نے بتایا کہ جمعہ کو جھل مگسی میں ایم 8شاہراہ پر خاران سے لاڑکانہ جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت7افراد جاں بحق جبکہ 22مسافر زخمی ہوگئے پولیس نے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں