اوستہ محمد میں معرکۂ حق ریلی، قومی یکجہتی اور امن کے حق میں اظہار

اوستہ محمد ( عابدعلی)اوستہ محمد میی صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کے جانب سے اور سردار محمد ہارون خان جمالی کی سربراہی میں معرکۂ حق کے سلسلے میں ایک عظیم الشان، شاندار تاریخی اور پرامن ریلی گوٹھ سردار رستم خان جمالی بکھرڑہ سے نکالی گئی جس میں مختلف سیاسی، سماجی رینماء اقلیتی برادری۔ قبائلی شخصیات اور سرکاری محکموں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی یکجہتی، امن اور استحکام کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ فضاءوطن سے محبت کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ریلی گوٹھ سردار رستم خان جمالی بگرڑہ سے شروع ہوکر جھٹ پٹ روڈ۔ ریلوے پھاٹک۔ جناح روڈ۔ مچھلی پل۔ ٹیکسی اسٹینڈ۔ فائر برگیڈ چوک جہاں سے ریلی گزری شہریوں نے ریلی کے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ بعدازاں ریلی ڈپٹی کمشنر استا محمد آفیس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ریلی سے سردار محمد ہارون خان جمالی ۔ اقلیتی برادری کے مکھی سردار نانک سنگھ نے قبائلی عمائدین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق صرف ایک تحریک نہیں بلکہ قوم کے اتحاد، شعور اور ملکی سلامتی کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ اس معرکے کی کامیابی دراصل پوری بہادر افواج پاکستان اور قوم کی کامیابی ہے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ وطن عزیز کے دفاع، امن اور استحکام کے لیے ہمیشہ متحد اور اہنے اپنے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، بھائی چارہ اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے پرامن اجتماعات نہ صرف عوام میں شعور بیدار کرتے ہیں بلکہ ملک میں امن استحکام اور ترقی کے پیغام کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہر مشکل وقت میں اپنی افواج اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر لازوال قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ملک کی سلامتی خودمختاری اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ریلی کے اختتام پر ایڈیشنل کمشنر محمد اسماعیل لاشاری اور رمضان اشتیاق اسسٹنٹ کمشنر استا محمد نے ریلی میں شرکاء اقلیتی برادری۔سیاسی وسماجی رہنماؤں۔سرکاری محکموں کے افسران اورطدیگر شہریوں کا شکریہ ادا کیاشرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی مفاد، اتحاد اور امن کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں