گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز پر ضروری کام کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو ترجمان

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 15جون (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvاولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، جناح روڈ، سورج گنج بازار، عالم خان، ایم ای ایس، کیسکو، مارک فیکٹری، ایف سی اسپتال، کسٹم، مالک اور پی اے ایف، بروری روڈ، انٹرکنیکٹر نواں کلی، کینٹ، اسٹیڈیم، کوئٹہ کمرشل، جی اوآرکالونی،جناح ٹاون، دیبہ فیڈروں سے صبح7بجے سے دن 11بجے تک بجلی بندرہیگی،اسکے علاوہ 16جون کو (بروزپیر) دالبندین اور چاغی گرڈاسٹیشن سے صبح7بجے سے دن 11بجے تک جبکہ اُسی روز گلستان اور یاروگرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں