سرائیکی ہیلپ لائن کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی اور ثقافتی جھومر کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرائیکی ہیلپ لائن کراچی کی جانب سے ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب کے باہر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کی مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی اور ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، قیادت، قربانیوں اور دفاع وطن کے لیے پاک افواج کے کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب کی قیادت سرائیکی ہیلپ لائن کراچی کے بانی اختر شاہین رند نے کی، جبکہ نوجوان کارکنوں، سماجی شخصیات اور سرائیکی برادری کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر اور بینرز اٹھا رکھے تھے، حب الوطنی کے نعرے لگائے اور پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب کا خصوصی حصہ روایتی سرائیکی ثقافتی جھومر تھا، جس نے حب الوطنی، اتحاد اور سرائیکی ثقافت کی خوبصورت عکاسی کی۔ منتظمین کے مطابق اس تقریب کا مقصد قومی یکجہتی کا پیغام دینا، پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ملک کی خودمختاری و استحکام کے لیے قیادت کے ساتھ اظہارِ حمایت کرنا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اختر شاہین رند نے کہا کہ سرائیکی برادری ہمیشہ پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور قومی اتحاد و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاک افواج کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ تقریب میں ایم آر دشتی، کاشف ڈی کے، بشیر احمد، محمد اصغر، راشد عزیز بھٹہ، خورشید پہوڑ، انور بھٹہ، آصف مہر، رحمان بھٹہ، عابد رند، مبین رند، شاہد چانڈیہ، فیضان ارشاد، سعید احمد، اختر آرائیں، رمضان خلیفہ، شاہد عباسی، خالد سندیلا، نادر ملک، غلام شبیر رند، دانش جہانزیب، وسیم، جام عارف، عاصم، فیصل ملک، فراز، افضل سخی سولنگی، اور رئیس آصف سمیت دیگر نوجوان کارکنوں اور سرائیکی برادری کے افراد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں