کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنئیر وکیل سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل حکومت پاکستان امین الدین بازئی ایڈوکیٹ نے معرکہ حق آپریشن بیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معرکہ ملکی دفاع کی تاریخ کا ایک روشن اور سنہرا باب ہیجس نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کو دنیا بھر میں اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے والے غازیوں اور وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ہفتہ کو معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر اپنے خصوصی پیغام میں امین الدین بازئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تہنیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد پاک فوج اور دیگر مسلح افواج کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وکلا اور تمام طبقات کے لوگ اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے ہر سطح پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنئیر وکیل سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل حکومت پاکستان امین الدین بازئی ایڈوکیٹ نے اس کامیابی کو وزیراعظم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور تمام عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی، بروقت فیصلوں اور غیر معمولی قیادت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کی زیر قیادت بری، بحری اور فضائی افواج نے جس جرات، اتحاد اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔امین الدین بازئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بیان مرصوص یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کو عبرتناک شکست دی اور عالمی سطح پر پاکستان کے دفاعی وقار کو مزید بلند کیا۔انھوں کہا کہ بھارت کے خلاف اس معرکے میں کامیابی نے دنیا پر واضح کر دیا ہیکہ پاکستان کے دفاع کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ امین الدین بازئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی وکلا برادری وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہینگے اور قومی اتحاد و یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے تاکہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بناکر مادر وطن کیاستحکام و تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

