اوستہ محمد پولیس نے جنرل کونسلر کے گھر پر چھاپہ مارکر چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

اوستہ محمد(این این آئی)اوستہ محمد پولیس کی اہم اور کامیاب کاروائی چند روز قبل حاجی محمد یعقوب محلہ سے جنرل کونسلر رئیس محمد جان پلال کے گھر سے دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اوستہ محمد کی خصوصی ہدایت پر کی روشنی میں ڈی ایس پی داؤد خان کھوسہ کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی و دیگر پولیس افسران نے اہم اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے رئیس محمد جان پلال کے گھر سے چوری شدہ دو عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیے جبکہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائندہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب جبکہ پولیس کی جانب سے بہت جلد ملزمان کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں