نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا محیب اللہ سے ملاقات

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء مولانا محیب اللہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران مولانا محیب اللہ نے محکمہ بلدیات کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور یہ صوبے کی ترقی کے لیے مثبت پیش رفت ہے اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ محکمہ بلدیات عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور حکومت شہریوں کو درپیش بنیادی مسائل کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، نوابزادہ میر منظور احمد زہری، ایکس ای این عمرانی قمبرانی اور عدیل قمبرانی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں