معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا دن،قوم قومی عزم و اتحاد کے طور پر منا رہی ہے، صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیرحاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا دن ہے، پوری قوم اسے قومی عزم و اتحاد کے طور پر منا رہی ہے، پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، معرکہ حق نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کے بروقت فیصلے قابلِ تحسین ہیں، بلوچستان کے عوام ہمیشہ کی طرح اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو قومی اتحاد اور عسکری قوت سے ناکام بنایا جائے گا، پاکستان امن کا داعی ہے مگر ملکی دفاع پر کسی قسم کی مصلحت قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر پاکستانی متحد اور پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں