نصیرآباد، جعفرآباد، اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، کچھی اور جھل مگسی سمیت نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد، جعفرآباد، اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، کچھی اور جھل مگسی سمیت نواحی علاقوں میں شدید گرمی اور گرم ہواوں کا راج درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا بجلی کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری اذیت ناک صورتحال سے دوچار کاروبار زندگی مفلوچ متعدد افراد بے ہوش درجہ حرارت میں مذید اضافے کی پیشنگوئی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز نصیراباد ڈویڑن شدید گرمی کی لیپٹ میں رہا صبح ہوتے ہی سخت گرم ہواوں اور گرمی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد گنداخہ روجھان جمالی ڈیرہ اللہ یار صحت پور فریداباد تمبو خانکوٹ منجھوشوری چھتر فلجی بختیارباد بھاگ لہڑی ڈھاڈر سبی سوئی جھل مگسی گنداواہ سیف اباد سکندراباد مانجھوٹی میر حسن دولت گھاڑی حیردین جیانی چتن پٹی میہوپور باغ ہیڈ غفوراباد لانڈھی فتح پور میر پور قبولہ سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی جبکہ شہری و دیہی علاقوں میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاوں کا سلسلہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور برقرار شہری اور دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام سخت مشکلات اور اذیت کا سامنا کر رہے ہیں شدید گرمی کے باعث بازاریں اور مارکیٹس سنسان اور ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ گرمی کی شدت سے محنت و مزدوری کرنے والے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے جن کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد صحبت پور ڈیرہ اللہ یار سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی متاثر شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے شہریون اور عوامی حلقوں نے کیسکو کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ گرم علاقوں میں بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں