بھاگ (رپورٹر) امیر جماعت اسلامی بھاگناڑی قادر بخش گویا اور سیاسی و سماجی رہنما وڈیرہ محمد سلیم جتوئی کی قیادت میں معرکہ حق کے حوالے سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ریلی کا آغاز گویا محلہ سے ہوا۔ ریلی میں موٹرسائیکلوں کی طویل قطار نے بھاگ شہر کے مختلف راستوں کا گشت کیا جبکہ شرکاء پاکستان اور پاک افواج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ ریلی اپنے مقررہ مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وڈیرہ محمد سلیم جتوئی اور قادر بخش گویا نے پاک افواج کو معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ایک مضبوط اور طاقتور ملک بن چکا ہے جو دشمنوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہا ہے۔

