اوتھل میں قیامت خیز گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ، عوام اذیت میں مبتلا

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)اوتھل میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ شہر میں صبح، دوپہر رات اور شام کے اوقات میں گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے، جس کے باعث شہری شدید گرمی میں بے حال ہو چکے ہیں۔ درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک پہنچ گیا ہے، اور کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث بیمار، بزرگ اور بچے سب شدید تکلیف میں ہیں جبکہ پانی کی قلت نے مسائل کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہے، کیونکہ بجلی نہ ہونے کے باعث دکانیں اور دفاتر ٹھپ ہو چکے ہیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور کے الیکٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شدید گرمی کے دوران فوری طور پر لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کیا جائے اور بجلی کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں