کوئٹہ(این این آئی)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے نیشنل پارٹی کے رہنمائاور سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال، قبائلی امور اور مختلف تنازعات کے حل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے سیاسی و قبائلی قیادت کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری، سردار زادہ میر قیوم ساسولی، علی احمد جتک اور دیگر قبائلی معتبرین بھی موجود تھے۔

