ڈیرہ بگٹی،سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید

ڈیرہ بگٹی(این این آئی) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید،ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کی طوطا کالونی میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار نصر الدین اور رحیم علی شہید،ایک اہلکار سب انسپکٹر انور زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سوئی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں