صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو عوامی خدمت، دیانتداری اور ترقیاتی وژن کی بدولت قلات اور خالق آباد کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں

خالق آباد(رپورٹر) بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویژنل صدر بابو محمد رمضان لانگو کی زیر صدارت بلوچستان عوامی پارٹی ضلع قلات و خالق آباد کا ایک اہم اجلاس بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینیئر مرکزی، صوبائی رہنماؤں اور عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ ضلع قلات اور خالق آباد کی مجموعی سیاسی و ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر بابو رمضان لانگو، صدر قلات مولانا محمداسحاق لانگو، سابق صدر خالق آباد حاجی محمدیوسف لانگو، سابق ضلعی صدر قلات عبدالرحمن شاہوانی، چیئرمین محمدجان لانگو، حاجی قادر داد لانگو،تحصیل صدر جوہان وڈیرہ دوست علی لہڑی، میرجاوید لانگو، میرآصف لانگو، میرولی اللہ لانگو،انجنیئرریاض لانگو، عنایت اللہ بابر، وائس چیئرمین علی نواز لانگو، مسعود لانگو،میرجہانگیر لانگو،پرویز بنگلزئی، باباجانی لانگو،عبدالحئی لانگو، ثناء سنگت لانگو، جنرل سیکرٹری جوہان عنایت اللہ بنگلزئی نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی عوامی خدمات اور ترقیاتی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید میر عبدالخالق لانگو کے فرزندان، سابق صوبائی وزیر خزانہ میر خالد خان لانگو اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے قلات اور خالق آباد کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ ان لیڈروں کی کاوشوں کے نتیجے میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے جبکہ ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خصوصاً ان دور افتادہ دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جہاں خواتین، بچے اور بزرگ پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے روزانہ 10 سے 15 کلومیٹر کا سفر کرنے پر مجبور تھے۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنی ذاتی دلچسپی، مسلسل کوششوں اور خصوصی فنڈز کے ذریعے ان علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیمات منظور کرا کے نہ صرف عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا بلکہ انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔مقررین نے کہا کہ قلات اور خالق آباد کے مختلف دیہاتوں میں تعلیمی ترقی کے لیے اسکولز جبکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بی ایچ یوز (بنیادی مراکز صحت) بھی منظور کیے گئے ہیں، جس سے علاقے کے عوام کو نمایاں ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو عوامی خدمت، دیانتداری اور ترقیاتی وژن کی بدولت قلات اور خالق آباد کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں اور عوام ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمیں عوامی اسکیمات کیلیے کوشش کرنی چاہئے عوام کی خوشحالی کیلیے قدم اٹھانا چاہیے اپنے ذاتی مفادات کو اہمیت نہیں دینا چاہیے تاکہ عوامی مسائل کا حل ممکن ہوسکےاجلاس میں پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے، عوامی مسائل کے حل اور آنے والے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں