اوتھل میں پہلی موسلادار بارش، موسم خوشگوار، میونسپل کمیٹی کی بروقت نکاسی آب سے شہریوں کو ریلیف

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) اوتھل شہر اور گردونواح میں موسم گرما کی تیز ہواؤں کے ساتھ پہلی موسلادار بارش ہوئی، جس کے بعد پورا شہر جھل تھل ہو گیا گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، جس سے شہری خوشی سے جھوم اٹھے۔ تاہم، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیاچیئرمین میونسپل کمیٹی سید سومار شاہ کاظمی اور چیف آفیسر اوتھل حاجی محمد خان دودا نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر شہر بھر میں نکاسی آب کے لیے اقدامات کیے۔ میونسپل عملے کو الرٹ کیا گیا اور متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے مشینری روانہ کی گئی عوامی حلقوں نے چیئرمین اور چیف آفیسر کی فوری کارروائی اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤثر اقدامات کی بدولت شہریوں کو شدید مشکلات سے نجات ملی۔ شہریوں نے ان دونوں افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح بروقت اقدامات جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں