مولانا سعید یوسف خان پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے مفتی عزیز الرحمن دانش

کراچی (پریس ریلیز) جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون کراچی کے قائدین کا ہنگامی اجلاس مفتی عزیز الرحمن دانش کی زیر صدارت منعقد ہوا۔مولانا سعید یوسف خان مسلمانان کشمیر و پاکستان کے عظیم مذہبی سیاسی سماجی لیڈر ہیں ان پر حملہ کرنے والے سازشی عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،یہ بذدلانہ کاروائی آزاد کشمیر کے مسلمانوں کی مذہبی علاقائی شرعی وقانونی روایات کے خلاف ہے کسی مہمان کو راستہ روک کر پھر ڈنڈوں پتھروں سے حملہ آور ہوں ”آزاد کشمیر پلندری گوراہ“میں ہونے والے واقعہ نے کشمیریوں کے سر شرم سے جھکا دیے،بحثیت کشمیری عالمی دنیا منفی پیغام گیا کہ یہ لوگ سیاسی مذہبی لوگوں کو جمہوری طریقے سے کام نہیں کرنے دیتے مولانا سعید یوسف ہماری ریڈ لائین ہیں مولانا کو ایک منصوبہ بندی کے تحت آپس میں لڑا کر انتشاری لوگ خون خرابہ کرانا چاہتے ہیں ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز عوامی مطالبات کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے لیکن اس لبادے میں کوئی ٹولہ انتشار پھیلائے تو یہ برداشت نہیں ہے جمعیت کے قائدین اور کارکن پرامن لوگ ہیں اور قانون کا احترام کرتے ہیں ادارے شرپسندوں کوفوری گرفتارکریں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا سعید یوسف کو سیکورٹی فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی عزیز الرحمن دانش مولانا عبدالحفیظ شاہ مولانا جاوید میر قاری راجہ عرفان مولانا منظور فقیری اور کراچی ڈویژن،اضلاع ٹاؤن کے ذمہ داران نے ہنگامی اجلاس میں خطاب میں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں