نارتھ ناظم آباد کی دو شاہراہہیں برصغیر کے نامور موسیقار نثار بزمی اور معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کے نام سے منسوب

کراچی ( رپورٹر) نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے زیرِ اہتمام نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں برصغیر کے نامور موسیقار نثار بزمی اور معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کے نام سے منسوب شاہراہوں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم، چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان، امیرِ ضلع وسطی وجیہہ حسن، درید صدیقی ،آ رٹس کونسل بین الاقوامی تعاون کے ہیڈ جہانزیب شاہ ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں ،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ ناظم آباد اور اطراف کے علاقے ہمیشہ سے علمی و ادبی شخصیات کا مرکز رہے ہیں، جہاں حسینہ معین، نثار بزمی، ماہر القادری اور دیگر نامور شخصیات نے اپنی زندگی بسر کی۔ ان شخصیات کے نام پر سڑکوں کا نام رکھنا ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے جو شہر کی ادبی شناخت کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ماضی میں ملک کا اہم علمی، ادبی اور ثقافتی مرکز رہا ہے، اور اس کی یہی شناخت اسے منفرد بناتی ہے۔ ترقیاتی کاموں کے دوران مربوط منصوبہ بندی ناگزیر ہے تاکہ انفراسٹرکچر کو محفوظ اور مو ¿ثر بنایا جا سکے۔کراچی ملک کا اہم صنعتی اور معاشی مرکز رہا ہے اور مختلف ادوار میں اس کی حیثیت دارالحکومت کی بھی رہی ہے۔ شہر کی ادبی، تاریخی اور ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہنے چاہئیں جو شہری ورثے کو اجاگر کریںتقریب میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ شہر کی ترقی چھوٹے مگر مستقل اقدامات سے ممکن ہوتی ہے، جبکہ عوامی املاک کی حفاظت شہری ذمہ داری ہے۔ مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، لائبریریوں اور سڑکوں کی بہتری کے اقدامات کو سراہا گیا۔ ترقیاتی کاموں میں تسلسل اور بہتری لائیںکراچی کی آبادی میں مختلف کمیونٹیز کی موجودگی کے باوجود شہر کو ایسے ترقیاتی مرکز کے طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ جہاں شہریوں اور حکومتی اداروں کے درمیان فاصلہ کم ہو۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل اور نارتھ کراچی کے کم آمدنی والے علاقوں میں نوجوانوں کے لیے آئی ٹی، انگلش لینگویج اور ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کو بھی اجاگر کیا گیا، جن کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانا اور عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔۔ فلاحی کاموں میں نجی شعبے کا کردار بھی قابلِ تحسین ہے۔ تعلیمی، سماجی اور ترقیاتی منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔ تاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو بہتر سہولیات اور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔سی ای او ہم نیٹ ورک دریدصدیقی نے کہا کہ پی ٹی وی کاپہلا ڈرامہ کرن کہانی حسینہ معین صاحبہ نے لکھاتھا،وہ صرف اچھی رائٹرہی نہیں ٹرینڈ سیٹرتھیں،جب سلطانہ صدیقی روڈ بناتب یہ سڑکیں بنانے کا ڈسکس ہوا،نثاربزمی بہت ہمبل فیملی سے تھے،وہ میوزک کی دنیامیں لیجنڈتھے،امیر ضلع وسطی وجیہہ حسن نے کہا کہ احمد شاہ صاحب نے درست کہا کہ ہر شخص کو اپنے حصے کا چراغ جلانا چاہیے۔ کراچی کے حق کے لیے آواز اٹھانا ضروری ہے،کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے۔شہر کو بنیادی سطح پر دوبارہ بحال کرنے، بہتر منصوبہ بندی اور ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے۔چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان نے کہا کہ حسینہ معین اور نثار بزمی دونوں کو بچپن سے اپنے سامنے دیکھا۔ اتفاق سے ان کے گھر بھی ہماری ہی گلی میں تھے۔بلاک آئی ہمیشہ سے مشہور شخصیات کا مرکز رہا ہے عالمگیر، محمد علی، شیخ مہناز اور کئی معروف فنکار یہاں آتے رہے۔ ایک وقت میں قاسم پاشا اور اقبال مہدی سمیت کئی نامور شخصیات کا تعلق بھی اسی علاقے سے رہا،ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد کراچی کے خوبصورت اور منظم علاقوں میں شمار ہوتا ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ اس کی تاریخی خوبصورتی اور شہری سہولیات کو دوبارہ بحال کیا جائے ،تعلیمی، ثقافتی اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے، تاکہ نارتھ ناظم آباد کو ایک مثالی اور فعال علاقہ بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں