سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے موسم گرما کی چھٹیوں کیلئے جاری شیڈول کو مسترد کردیا

صوابی (این این آئی)سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے موسم گرما کی چھٹیوں کیلئے جاری شیڈول کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں محدود کرکے ہفتے میں تین دن یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ختم کرکے پرانے طریقہ کار کو بحال کیا جائے، اسی طرح پہلے سمسٹر کا دورانیہ اپریل سے اکتوبر اور دوسرے سمسٹر کا دورانیہ نومبر سے مارچ تک کردیا جائے تاکہ گرمیوں کی چھٹیوں کو تعلیمی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں کے بچوں کو تعلیمی مستقبل بربادی سے بچایا جائے،محکمہ تعلیم کا عجیب منطق ہے کہ ایک طرف جہاں بغیر سوچے سمجھے سمسٹر سسٹم لایا گیا تو دوسری طرف ابھی تک سرکاری سکولوں کے طلبا کو کتابوں کی فراہمی کا آغاز تک نہ ہوسکا،موجودہ سمسٹر سسٹم میں 31 مء کو رزلٹ کے بعد طلبا بغیر داخلہ, بغیر ہوم ورک کے پورے 3 مہینے ضائع کریں گے،سرکاری سکولوں کے بچوں میں 95 بچے پیدل سکول آتے جاتے ہیں ہفتہ میں 3 دن سرکاری سکولوں کو بند کرنا انتہائی غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے، دوسری طرف پرائیویٹ سکولوں نے حکومت کی سمسٹر سسٹم کی دھجیاں اڑا کر مارچ میں سالانہ امتحانات اور نتائج کرواکر اپریل سے نء کلاسز شروع کر دیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں