بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر جو ان دنوں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل صوبے کے روشن مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ جاری منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تو صوبے میں پسماندگی، بے روزگاری، جرائم اور ناخواندگی جیسے سنگین مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے. ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال اور منصوبوں کی رفتار تیز بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔صوبے کے کئی اضلاع میں ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت، اسکولوں، کالجوں، سڑکوں اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے. بعض منصوبے تاخیر کا شکار بھی ہیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت اور قدرتی وسائل کے باوجود بنیادی سہولیات کی کمی عوام کیلئے ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ اگر تعلیمی ادارے اور صحت کی سہولیات بہتر ہوں تو نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوگی اور انتہا پسندی و جرائم میں کمی آئے گی۔ جدید شاہراہوں، مواصلاتی نظام اور صنعتی منصوبوں سے سرمایہ کاری بڑھے گی جبکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسکے نتیجے میں صوبے کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہو سکتا ہے۔ خصوصاً دور دراز علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے احساسِ محرومی میں کمی آئے گی اور قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ بلوچستان کے محفوظ اور ترقی یافتہ مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ حکومت سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کے بروقت

اپنا تبصرہ بھیجیں