آصف علی زرداری صاحب نے سندھ کو عزت دلانے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ نثار احمد کھوڑو

کراچی (پریس ریلیز ) سینئیر سیاست دان صدر پاکستان پیپلز پارٹی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری صاحب نے سندھ کو عزت دلانے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، لوگ آصف علی زرداری صاحب کو صدر پاکستان کی حیثیت سے جانتے ہیں مگر میں انہیں سندھ کی پہچان کے طور پر دیکھتا ہوں، ان کے نزدیک سندھی ٹوپی اور اجرک محض کپڑے کے ٹکڑے نہیں بلکہ تہذیب اور شناخت کا علم ہیں، یہی وجہ ہے کہ آصف علی زرداری صاحب بارہا کہتے ہیں کہ یہ اجرک میری ماں کی اوڑھنی ہے اور سندھ کی بیٹیوں کی شان ہے اور سندھی ٹوپی، پگ(پگڑی) میرے باپ کا وقار ہے جس قوم نے اپنی ثقافت کو نہیں سنبھالا وہ اپنی سیاست بھی نہیں سنبھال سکتی، ان خیالات کا اظہار محترم نثار احمد کھوڑو صاحب نے ممبر سندھ کونسل و ٹکٹ ہولڈر NA-238 پاکستان پیپلز پارٹی ظفر جھنڈیر کی جانب سے صدر اسلامی جمہویہ پاکستان محترم آصف علی زرداری صاحب پر تحریر کی گئی کتاب ” سپریم کمانڈر آف پاکستان، آصف علی زرداری ” کیلئے دئیے گئے میسج میں کیا، نثار احمد کھوڑو صاحب نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری صاحب نے سندھ کو وہ سیاسی شناخت دی جو محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی شہادت کے بعد انتہائی ضروری تھی انہوں نے سندھ کواٹھارویں ترمیم کی شکل میں سندھ اور خودمختاری کا تحفہ دیا، انہوں نے سندھ کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے دروازے کھولے، اگر میں یہ کہوں تو مبالغہ نہیں ہوگا کہ آصف علی زرداری سندھ کی سیاسی، ثقافتی اور تہذیبی شناخت کے امین ہیں۔ نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ ظفر جھنڈیر نے پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے متواتر تین کتب تحریر کرکے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیا ہے میں ذاتی طور پر ظفر جھنڈیر کوانکی اس کاوش پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،

اپنا تبصرہ بھیجیں