کوئٹہ (این این آئی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے چمن پھاٹک، کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں املاک اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کے تخمینے کے لیے ڈیمیجز اسیسمنٹ کمیٹی قائم کر دی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ کو چیئرمین جبکہ سپرنٹنڈنٹ پولیس سی ٹی ڈی کوئٹہ، ایکسین بلڈنگ (سٹی) سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ، چیف میٹروپولیٹن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ایگریکلچر انجینئر (ایم ایم ڈی) کو ممبران شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی دھماکے سے متاثرہ مقام کا دورہ کرکے املاک اور گاڑیوں کے نقصانات کا جائزہ لے گی اور اپنی جامع رپورٹ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو پیش کرے گی تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

