الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے چمن پھاٹک سانحہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

کوئٹہ(این این آئی) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان نے چمن پھاٹک سانحے سے متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور بحالی کے لیے بنیادی ضروریات پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا۔ امدادی سرگرمی کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی ہنگامی ضروریات پوری کرنا اور مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر بلوچ،صدرالخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان عبدالمجید سربازی، مقامی عمائدین،اہلِ علاقہ اور الخدمت کے رضاکاروں نے شرکت کی۔امدادی سامان میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان شامل تھاجو متاثرہ خاندانوں میں منظم انداز میں تقسیم کیا گیا۔اس موقع پرمتاثرہ خاندان،اہل علاقہ وعمائدین سے خطاب کرتے ہوئے زاہداختربلوچ بلوچ نے کہا کہ حکومت وادارے عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائے متاثرہ خاندان کی ہرممکن وفوری مددکریں۔قدرتی آفات اور حادثات کے متاثرین کی مددکرناایک قومی اورانسانی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر مشکل وقت میں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے میدانِ عمل میں موجود رہتی ہے اورچمن پھاٹک سانحے کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔صدر الخدمت بلوچستان عبدالمجید سربازی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے الخدمت کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہرآفت مصیبت پریشانی اورمشکل میں الخدمت کے رضاکار جذبہ خدمت کے تحت متاثرین تک امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔متاثرہ خاندانوں اور اہلِ علاقہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بروقت امدادی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امدادی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی انہوں نے حکومت سے خصوصی تعاون کی گزارش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں