ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے حلقے و کوئٹہ میں مختلف امور میں معاونت کیلئے 8اعزازی کوآرڈنیٹرز کی تقرری کر دی

کوئٹہ (این این آئی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پاکستان سیدال خان نے اپنے حلقے اور کوئٹہ میں مختلف امور میں معاونت کیلئے آٹھ اعزازی کوآرڈینیٹرز کی تقرری کر دی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سمیرا خان کو خواتین امور، جہانگیر خان کو یوتھ افیئرز، امجد عزیز بھٹی کو میڈیا افیئرز، میر زمان لہڑی کو ویلفیئر افیئرز، مریم لیاقت کو خواتین و یوتھ افیئرز، راج کمار کو اقلیتی امور (ہندو برادری)، ایمبروز جان کو اقلیتی امور (مسیحی برادری) جبکہ لیاقت اقبال راجپوت کو کمیونیکیشن افیئرز کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرریاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو تفویض کردہ امور کی تکمیل میں معاونت کے لیے کی گئی ہیں اور ان کا دورانیہ دو ماہ کے لیے رضاکارانہ بنیادوں پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں