کراچی‘ ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی

کراچی(این این آئی) سرجانی فور کے چورنگی کے قریب ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ریسٹورینٹ پر فائرنگ کا واقعہ سرجانی فور کے چورنگی پر پیش آیا جس دوران 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ریسٹورنٹ مالک کو فون پر بھتے کیلئے میسیج بھیجا گیا۔ریسٹورینٹ مالک نے بتایا کہ اس سے پہلے بھتے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں