کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے علاقے رکھنی میں دھماکے سے 2افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پیر کو رکھنی میں موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے قریبی دکانوں اور ایک پک اپ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس اورلیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔

