کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ میں اقرا پروری عروج پر،جونیئر گریڈ 11 کے ملازم کو لینڈ،انکروچمنٹ سیل اور بلڈنگ کمیٹی کا چارج دے دیا ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ میں بد انتظامی عروج پر ہیسی ای او کا خصوصی نمائندہ گریڈ 11 کے ملازم ناصر شمس کو کو لینڈ،انکروچمنٹ سیل اور بلڈنگ کمیٹی کا چارج دے دیا جو کے سنیئر ملازمین کی حق تلفی ہے مذکورہ ملازم بے نظیر پارک کے باہر ریڑھیاں کھڑی کروا رکھی ہے جن سے 20 ہزار ماہانہ وصول کیا جاتا ہے اسی طرح شہباز ٹاؤن ماڈل ٹاؤن میں ریڑھیوں سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے عوامی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں۔

