شہید شینگل خان ترین کی پارٹی اور جمہوریت کیلئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بلاول بھٹو

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے جنرل سیکریٹری شینگل خان ترین کے قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید شین گل خان ترین کے قتل کی مذمت کی ہے۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید شینگل خان ترین کی پارٹی اور جمہوریت کیلئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شینگل خان ترین شہید کے سوگوار خاندان سے پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے وہئے مرحوم کیلیئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعاکی۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہید شینگل خان ترین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں