اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال آفریدی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بجٹ سیشن کے لیے معطل کردی۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی رکن فرح ناز اکبر نے پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کی رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش کی، جس سے کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔
اقبال آفریدی کی رکنیت قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کے لیے معطل کی گئی ہے، اسپیکر نے سیکیورٹی اسٹاف کو اقبال آفریدی کو پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر نکالنے کے احکامات جاری کر دیے۔
اسپیکر نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، میں نے ان سے معافی مانگی ہے۔
اسپیکرنے کہا کہ اقبال آفریدی نے اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے۔

