لورالائی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران چوک منڈی میں 1970ء سے قبل سے آباد تین سو سے زائد گھرانوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ بے دخلی کے معاملے پر توجہ دلاء سردار محمد یعقوب خان ناصر نے وزیراعظم کو بتایا کہ یہ خاندان کئی دہائیوں سے اس علاقے میں آباد ہیں اور انہیں بے دخل کرنا غریب عوام کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہوگا انہوں نے اس حوالے سے تحریری درخواست بھی وزیراعظم کو پیش کی وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سردار محمد یعقوب خان ناصر کو یقین دلایا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے اس معاملے پر بات کریں گے اور ان شاء اللہ ان خاندانوں کو بے دخلی سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور غریب عوام کو گھر فراہم کرنا ہے انہیں بے گھر کرنا نہیں۔ انہوں نے سردار محمد یعقوب ناصر کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کی عوامی خدمات کو سراہاجبکہ سردار محمد یعقوب خان ناصر نے عوامی مسائل کے حل اور غریب خاندانوں کے تحفظ کی یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ عوام کے دکھ درد کو محسوس کرنے والی قیادت ہی قوم کے دلوں میں جگہ بناتی ہے، اور غریبوں کی دعائیں ہی اصل سرمایہ ہیں۔

