وڈیرہ محمد ابراہیم زہری کی شہادت افسوسناک،دہشت گردوں کو سفاکیت کی سزا بھگتنا پڑے گی،نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھلاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں زہری کے ممتاز قبائلی رہنماء وڈیرہ محمد ابراہیم سلمانجو زہری کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو اور بزدلانہ اور دہشت گردانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ازادی کے نام پر معصوم اور معزز لوگوں کو سفاکیت سے قتل کرنا لوگوں سے بھتہ لینا کھلی دہشت گردی ہے اب پانی سر سے گزر چکا ہے دہشت گردوں کو اپنے کیئے کا سزابھگتنا پڑے گا سابق وزیر اعلی نواب ثنا اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے وڈیرہ محمد ابراہیم سلمانجو زہری کو اغوا کے بعد تشدد کرکے سفاکیت سیان کو شہید کیا اور ان کی لاش کی بے حرمتی کر کے انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ انسان نہیں بزدل درندے ہیں جھالاوان کے عوام دہشت گردوں کے ہر منصوبے کو طاقت عزم اور اتحاد سے کچلیں گے اور ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے کی جگہ نھی ملے گی سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ وڈیرہ محمد ابراہیم سلمانجو زہری ایک بڑے قبائلی رہنما تھے اور ان کا شمار میرے کاروان کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا دہشت گردوں کے ہاتھوں ان کی شہادت کا سن کر دل بہت غمگین اور رنجیدہ ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر شریک ہوں اللہ تعالی مرحوم کے اہل خانہ کو اس اندوہناک واقعے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں