لورالائی (این این آئی)بلوچستان کے علاقے کھجوری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں یونیورسٹی آف لورالائی کے رجسٹرار نصیب اللہ لانگو اپنی اہلیہ سمیت جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں رجسٹرار نصیب اللہ لانگو کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈیرہ غازی خان اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے.یونیورسٹی آف لورالائی کے عملے، طلبہ اور تعلیمی حلقوں نے رجسٹرار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
