صحبت پور(این این آئی)عوام کی جان و مال کی حفاظت امن و امان کی بحالی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جرائم پیشہ افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اس ضمن میں محکمے کے افسران کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔غفلت و لاپرواہی برتنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار صحبت پور میں نئے تعینات ہونیوالے سپریٹنڈنٹ آف پولیس خلیل اللہ کاکڑ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے صدر جمل خان بلوچ کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نئے تعینات ایس پی سے جمل خان بلوچ خادم حسین گولہ غلام عباس برڑو سومر خان ہانبھی و دیگر صحافیوں نے ملاقات کیا۔۔ایس پی خلیل اللہ کاکڑ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی فرض عین ہے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کی جائیگی۔تمام تھانوں کے ایس ایچ او اور چوکی انچارجز کو سختی سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں لاپرواہی و غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس موقع پرایس پی خلیل اللہ کاکڑ نے کہا کہ میڈیا ہماری تیسری آنکھ ہیآپ احباب علاقے میں دیگر سماجی برائیوں کی بھی نشاندہی کریں وہاں بھی سخت کاروائی کی جائے معاشرتی سماجی برائیوں کی روک تھام نوجوان نسل کو غلط راستے پر جانے سے روکنا ہیتاکہ نوجوان کسی بری صحبت میں مبتلہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پولیس و پریس کا چولی دامن کا رشتہ رہا ہے۔امید کرتاہوں کہ صحافی برادری بھی پولیس کیساتھ تعاون کرینگے۔۔

