ایران اور امریکہ کے درمیان طے امن معاہدہ خوش آئند ہے، چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(این این آئی) فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے پائیدار امن کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم دیا اور کہا کہ امن معاہدے کے قیام میں وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ ایران اورامریکہ کے درمیان معاہدے کی اہم پیش رفت مسلسل سفارتی کوششوں اور دوست ممالک کے اس اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ تصادم کے بجائے مذاکرات اور بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل کے دوران تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ فعال رابطہ برقرار رکھا اور مسلسل تحمل، بردباری اور تعمیری سفارتی مکالمے پر زور دیا، پاکستان کا موقف رہا ہے کہ تمام مسائل کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے پاکستان کے سفارتی کردار اور امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دانشمندانہ قیادت اور موثر سفارتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے پاکستان کے مثبت اور ذمہ دارانہ تشخص کو مزید اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مذاکرات اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں