کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ میں محکمہ آب پاشی کے لیے ترقیاتی مد میں 12.8 بلین روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 5.79 بلین مختص کیے گئے ہیں۔بدھ کوبلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اِس اہم آبی مسئلے سے بخوبی واقف ہے جس سے نمٹنے کے لیے جدید آب پاشی کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کی بہتری کے لئے اہم اقدامات کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ آئندہ مالی سال2026-27 میں ضلع کوئٹہ میں آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے833 ملین رکھے گئے ہیں۔ڈیموں کے کمانڈ ایریاز(Command Areas) کیFeasibility studyکے لیے285 ملین مختص کئے گئے ہیں جس کے زریعے پانی کے ہرقطرے کو قیمتی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تنکِ زروتی ڈیم ماشکیل کی تعمیر سے آبپاشی اور زرعی ترقی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال2026-27 میں اس شعبے کے لیے ترقیاتی مد میں 12.8 بلین روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 5.79 بلین مختص کیے گئے ہیں۔

