کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان مالیاتی مسودہ قانون 2026منظور کرلیا۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان مالیاتی مسودہ قانون مصدرہ 2026 ایوان میں پیش کیا جس کے بعد مسودہ قانون کو قواعد کے تقاضوں سے مستثی ٰ قرار دینے کی تحریک پیش کی گئی بعدازاں ایوان نے مسودہ قانون منظور کرلیا۔

