صحبت پور، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت

صحبت پور (رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی رہنما میر دوران خان کھوسہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کی مضبوطی کی علامت تھیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت، جمہوریت کی بحالی اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی جدوجہد، قربانیاں اور سیاسی بصیرت آج بھی پاکستان کے عوام اور خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
میر دوران خان کھوسہ نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے افکار اور نظریے پر چلتے ہوئے ملک میں جمہوریت، مساوات اور عوامی خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں