ضلع لورالائی کے اہم منصوبے شیر جان کڈی ڈیم کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پی ایس ڈی پی 2026-27 میں شامل کرتے ہوئے منظور کر لیا گیاہے،سردار محمد یعقوب خان

لورالائی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری مسلسل کوششیں رنگ لے آئیں اور ضلع لورالائی کے اہم منصوبے شیر جان کڈی ڈیم کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پی ایس ڈی پی 2026-27 میں شامل کرتے ہوئے منظور کر لیا گیاشیر جان کڈی ڈیم کی منظوری کو حلقہ این اے-252 کے عوام خصوصازمینداروں کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتا ہوں?نہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف آبپاشی کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ مقامی آبادی کو زرعی، معاشی اور سماجی سطح پر بھی نمایاں فوائد حاصل ہوں گے، جس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگاسردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ اس سے قبل بھی ضلع لورالائی کے لیے بائی پاس منصوبہ منظور کرایا جا چکا ہے اور ان شاء اللہ جولائی کے مہینے میں اس پر عملی کام کا آغاز ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ لورالائی بائی پاس کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر ہوگی اور بھاری گاڑیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نجات ملے گی، جس سے عوام کو بڑا ریلیف حاصل ہوگا اس موقع پر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ حلقہ این اے-252 کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے مسائل کے حل ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے-252 کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے مزید منصوبے بھی لائے جائیں گے تاکہ محرومیوں کا خاتمہ اور ترقی کا سفر مزید تیز ہو سکیانہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کے لیے سیاست نہیں بلکہ ایک ذمہ داری اور عبادت ہے اور وہ ہر مشکل وقت میں اپنے حلقے کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں