مالی سال 2025-2026 کے اختتام پر آخری ہفتے میں ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مالی سال کے اختتام پر آخری ہفتے میں پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 21 ارب 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے پاس 15 ارب 91 کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 56 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے 1 ارب 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ کثیرالجہتی مالیاتی ادارے سے 70 کروڑ امریکی ڈالر موصول ہوئے۔
حکومت نے کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کی مد میں تقریباً 1 ارب 70 کروڑ ڈالر حاصل کیے، یہ دونوں رقوم 30 جون 2026 تک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کی جائیں گی۔

